سانولا سلونا
قسم کلام: صفت ذاتی
معنی
١ - گندم گوں، ملیح۔ ہم ادھر تھے دمکتے سونے سے تم ادھر سانولے سلونے سے ( ١٩٤٧ء، سموم و صبا، ١١٧ )
اشتقاق
سنسکرت سے ماخوذ اسم صفت 'سانولا' کے ساتھ سنسکرت ہی سے ماخوذ 'سلونا' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت نیز اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٨٠٩ء سے "دیوان جرات" میں مستعمل ملتا ہے۔
جنس: مذکر